Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان ایٹمی مواد کے تحفظ کیلئے نمایاں اقدامات اٹھانے والا ملک قرار

ایٹمی مواد اور تنصیبات سے متعلق رینکنگ جاری کرنے والے امریکی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک میں سرفہرست قرار دیا ہے جنہوں نے ایٹمی مواد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے۔

نیوکلیئر تھریٹ انیشیٹو (این ٹی آئی) سیکیورٹی انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایٹمی مواد، اثاثوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے سب سے نمایاں اقدامات کیے۔

این ٹی آئی کی جانب سے دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے ایٹمی مواد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مختلف کیٹیگریز میں درجہ بندی کی گئی۔

ادارے کی جانب سے مجموعی طور پر 2 اہم کیٹیگریز (سیکیور میٹیرلز) اور (پروٹیکٹ فیسلٹیز) میں ممالک کو اقدامات اٹھائے جانے پر نمبرز دیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے مذکورہ دونوں کیٹیگریز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا کر اپنی رینکنگ بہتر بنائی۔

پاکستان کو ایٹمی اثاثوں، تنصیبات اور مواد کو بہتر بنانے والے 22 ممالک میں سے 19 ویں نمبر پر رکھا گیا اور مذکورہ کیٹیگری میں پاکستان نے گزشتہ 2 سال میں 7 درجے بہتری حاصل کی۔

اسی کیٹیگری میں پڑوسی ملک بھارت کا 20 واں نمبر ہے اور وہ پاکستان سے ایک درجہ نیچے ہے۔

ادارے نے ایٹمی مواد کی تیاری، فراہمی اور اس کی ترسیل کی سہولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کیٹیگری میں بھی پاکستان کو 47 ممالک میں سے 33 ویں نمبر پر رکھا ہے

Post a Comment

0 Comments